اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تین امریکی فوجی عہدیداروں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ روس نے پہلی بار اپنا ایس تھری ہنڈریڈ میزائل سسٹم شام کو دیا ہے - خبروں میں کہا گیا ہے روس نے یہ دفاعی میزائل سسٹم شام کے ساحلی شہر طرطوس میں پہنچا دیا ہے تاہم اس خبر کے بارے میں روس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
اس درمیان یہ بھی خبریں ہیں کہ شام کے تعلق سے دو اہم بین الاقوامی بازیگروں یعنی روس اور امریکا کے درمیان اختلافات اپنے عروج پر پہنچ گئے ہیں- امریکا نے شام میں ناکام فائربندی کو دوبارہ نافذ کرنے کے سلسلے میں روس کے ساتھ اپنے مذاکرات روک دئے ہیں-
ایس تھری ہنڈریڈ میزائل مختلف سطح کی اونچائیوں پر پرواز کرنے کے ساتھ ہر قسم کے میزائل کو صحیح طریقے سے نشانہ بنا سکتا ہے- یہ میزائل سسٹم بیک وقت بارہ الگ الگ اہداف پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
.......
/169